24 دسمبر 2011 - 20:30

مصر کے مفتی شیخ علی جمعہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمان کے مقدس ترین مقامات میں سے ہے اور شرعی لحاظ سے بیت المقدس کی یہودی سازی اور اسلامی مقدس مقامات کی تخریب کی سازشوں پر خاموش رہنا حرام ہے۔

ابنا: شیخ علی جمعہ نے فلسطین کے وزیر اوقاف سے ملاقات میں کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی شناخت ہے اور اگر بیت المقدس سقوط کرگيا تو امت مسلمہ بھی سقوط کرجائے گي۔ انہوں نے مسلمان قوموں اور حکومتوں سے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائيوں کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کریں اور اسلامی مقدسات کو فراموش نہ کریں۔

مفتی شیخ علی جمعہمفتی مصر نے بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کی صیہونی سازشوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسلامی مقدسات کی مسماری اور توہین تمام انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔.......

/169